راشد منہاس شہید کی 43ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور (این این آئی) پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کی 43ویں برسی آج بدھ کو منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بھی دعائیں مانگی جائیں گی۔ 20اگست 1971ء کو ٹی تھری ٹرینر کی پرواز میں فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن بھی ان کے ساتھ جہاز میں سوار ہوئے اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے راشد منہاس پر ضرب لگائی اور پاک فضائیہ کے طیارے کا رخ بھارت کی جانب موڑ لیا۔ راشد منہاس اور مطیع الرحمن کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ راشد منہاس نے طیارے کا رُخ فضا سے زمین کی جانب کر دیا اور بھارتی سرحد سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر طیارہ زمین بوس کر دیا۔