دنیا کے بہترین تحقیقی جرائد میں مسلمان محققین کا نہ ہونا افسوسناک ہے : مجاہد کامران
لاہور(لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ دنیا کے بہترین تحقیقی جرائدمیں مسلمان محققین کے ناموں کا تقریباََ نہ ہونا افسوسناک ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں فیکلٹی اورینٹیشن پروگرام کے تحت نئے اساتذہ کے ٹریننگ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینیجمنٹ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر احسان ملک، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی ڈائریکٹر ناصرہ جبیں اور حال ہی میں تعینات اساتذہ اور ریسرچ آفیسرز موجود تھے۔ وائس چانسلر کہا کہ اساتذہ اپنے مضمون میں مزید مہارت حاصل کرنے اور حاوی ہونے کے لئے مطالعے کی وسیع تعداد اپنائیں ۔ ڈاکٹر احسان ملک نے کہا کہ اساتذہ اپنے مضمون سے مخلص رہیںاور اپنے ضمیر کے لئے کام کریں۔ ملکی ترقی کے لئے اساتذہ معاشرے کو بہترین افرادی قوت مہیا کریں۔