’’اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی‘ مسلمان کبھی معاف نہیں کرینگے‘‘
لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام بیتُ المقدس کی آزادی اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت اور یکجہتی فلسطین کیلئے فلسطین زندہ باد ریلی نکالی گئی۔جوکہ پریس کلب سے شروع ہو کر اسمبلی ہال چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،صاحبزادہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی،قاری محمدزوار بہادر،پیر سید ضیاء الاسلام شاہ گیلانی ، سید خُرم ریاض شاہ، علامہ احمد علی قصوری ،مفتی محمد عمران حنفی و دیگرنے کہا کہ اقوام متحدہ کی بے حسی نے فلسطین کواسرائیلی غلامی میں دے رکھا ہے۔ اسرائیلی مظالم پراقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کو مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے۔اس موقع پرمولاناارشاد احمد حقانی،علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ فرمان علی نقشبندی، حافظ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ فیاض قادری ، و دیگر بھی ریلی میںموجود تھے۔