آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا لیسکو ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ
لاہور( نیوز رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے گذشتہ روز لیسکو ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں انہوں نے لائن سٹاف کو مطلوبہ سیفٹی سہولتیں نہ ملنے پر نعرے بازی کی ۔ مظاہرے کی قیادت خورشید احمد نے کی ۔ مظاہرین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیفٹی ریگویشن پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونے سے صرف چند ہفتوں میں لیسکو میں 10لائن مین جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھرتی پر پابندی ختم کی جائے ۔ لائن سٹاف کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی ریگویشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونیوالے لائن سٹاف کو معاہدے کے مطابق دیگر واجبات کے علاوہ 25 لاکھ روپے کی خصوصی امداد بھی دی جائے ۔