ملک کی مذہبی جماعتیں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کردار ادا کریں : ابتسام الٰہی ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی افراتفری کی وجہ سے عوام بے چینی اوراضطراب کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا حکمران جماعت اور اپوزیشن کے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس پروگرام موجود نہیں ہے ۔ملک کی مذہبی جماعتوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔