ایل ڈبلیو ایم سی اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیوایم سی) کے مابین باہم تعاون کا معاہدہ طے پایا گیا جس کے تحت ایل ڈبلیوایم سی ایک سال کے لیے جی ڈبلیوایم سی کو صفائی کے شعبے میں تکنیکی معاونت و مشاورت فراہم کرے گی۔ معاہدے کا مقصد گوجرانوالہ میں بھی صفائی کے نظام کو بہترین اور لاہور ماڈل طرز پر استوار کرنا ہے۔معاہدے کی تقریب ایل ڈبلیوایم سی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی جس میں دونوں کمپنیوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔