ڈی سی او کا ڈینگی مہم کے حوالے سے میانی صاحب کا دورہ
لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گذشتہ روزمیانی صاحب قبرستان میں ڈینگی مہم کے حوالے سے دورہ کیا۔ انہوں نے قبرستان میں ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے متعلقہ عملے کوقبرستان میں پڑے پانی کے برتنوں کی فوری صفائی کا حکم دیا۔علاوہ ازیںڈی سی او کی ہدایت پر لیسکوحکام نے جناح ہسپتال کی بجلی بحال کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ ڈی سی او لاہور نے جناح ہسپتال میں بجلی کی بندش کا سخت نوٹس لیا ۔