پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چمڑہ منڈی کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ شیخ سردار محمد گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی شاہو‘ گورنمنٹ نیو اسلامیہ گرلز مڈل سکول نفیر آباد لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ بوائز سکول نمبر2 کاہنہ نو اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوہاری گیٹ سرکلر روڈ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1179تھی۔