میڈیاجنرل نشستوں پر کھڑی خواتین امیدواروں کو مناسب کوریج نہیں دے رہا: عورت فاونڈیشن

لاہور (لیڈی رپورٹر) عورت فاونڈیشن کے جینڈر الیکشن مانیٹرنگ سیل نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ الیکٹرانک میڈیا میں الیکشن کے خصوصی پروگراموں میں جنرل نشستوں پر کھڑی خواتین امیدواروں کو مناسب کوریج نہیں دی جارہی ہے اور الیکشن سے متعلق تمام پروگراموں میں مرد امیدواروں کا غلبہ ہے۔ عورت فاو¿نڈیشن نے زور دیا ہے کہ خواتین اس ملک کی 50%آبادی کا حصہ ہونے کی وجہ سے میڈیا میں زیادہ سے زیادہ وقت دیا جائے تاکہ ان کا موقف اور نقطہ نظر سامنے آسکے۔