میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے: مسلم لیگی رہنما

لاہور (پ ر) عثمان تنویر بٹ، ملک محمود الحسن، سردار نسیم نے کہا ہے کہ سابق وفاقی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے۔ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دو تہائی اکثریت حاصل کر کے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔