مشرف کی بہادری کا پول کھل گیا، عدالت سے دم دبا کر بھاگ گئے: حافظ ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ انسانیت کا قاتل جرنیل پرویز مشرف خود کو بڑا بہادر کہا کرتا تھا، اس کی بہادری کا پول کھل گیا ہے، وہ عدالت سے جس طرح دم دبا کر بھاگے اس نے ثابت کردیا کہ گیدڑ نے شیر کی کھال اوڑھ رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ قاتل ڈکٹیٹر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ تمام مظلوموں بالخصوص شہدائے جامعہ حفصہ ولال مسجد کے لواحقین کی داد رسی ہوسکے۔