لاہور میں خسرے کی وباء سے ایک اور پھول مرجھا گیا۔

لاہور میں خسرے کی وباء سے ایک اور پھول مرجھا گیا۔

لاہورکے چلڈرن ہسپتال میں تین سالہ زینب کو خسرے کی تشخیص کے باعث ہسپتال لایاگیا، جہاں آج صبح ننھی زینب جان کی بازی ہار گئی۔ دوسری طرف لاہور کے میو ہسپتال میں چالیس جبکہ چلڈرن ہسپتال میں خسرے سے متاثرہ پچیس بچے زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق دسمبر سے اب تک خسرے سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد نو ہزار دو سو کے قریب ھے۔