قوم کی تذلیل کرنیوالا ڈکٹیٹر آج ذلت و رسوائی کا نشان بن گیا ہے: پیر کبیر علی شاہ

لاہور (پ ر) آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین، امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک اور ”سگریٹ نوشی و منشیات فروشی سے توبہ کی تحریک“ کے بانی پیر سید محمد کبیر علی شاہ نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے اور اللہ کریم جل جلالہ کے حضور دیر ہے لیکن اندھیر نہیں ہے۔ آپ نے کہا کہ جس ڈکٹیٹر نے اپنی بغل میں کتا لے کر پاکستانی قوم سے خطاب کیا، پاکستان کے پاکیزہ تصور کی تذلیل، شراب اور بدکاری کو عام کیا آج ذلت اور رسوائی اس کا مقدر بن چکی ہے۔ لاتعداد معصوم بچیوں کو موت کی نیند سلا کر ان کی نعشوں کی بے حرمتی کی۔