قوم کو فلمی نہیں‘ علمی ستاروں کی ضرورت ہے‘ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن لاہور

لاہور(پ ر) ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن لاہور نسیم اختر انجم نے کہا کہ قوم کو فلمی نہیںعلمی ستاروں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کی گولڈن جوبلی تقریب اور ادارے کی سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی صدارت پروفیسر امجد حسین ناز پرنسپل ادارہ نے کی جبکہ سابق ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن پنجاب میاں شان احمد نے بطور اعزاز شرکت کی۔