فوڈ سٹریٹ گوالمنڈی کو پرانی طرز پر بحال کیا جائے: ڈی سی او

لاہور (خبر نگار)ضلعی حکومت نے گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے اورڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے کہا ہے کہ گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ کی بحالی کے لےے اقدامات کےے جارہے ہےں۔ڈی سی او لا ہور نے گذشتہ روز گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ کا دورہ کیااور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہداےت کی کہ گوالمنڈی کی فوڈ سٹرےٹ کو پرانی طرز پر بحال کےا جائے۔ دریں اثناءڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور رضوان محبوب کی ہداےت پر لاہور کے تمام ٹاﺅنز مےں انسداد خسرہ کے حوالے سے اجلاس منعقد کئے گئے جن کی صدارت اسسٹنٹ کمشنرزو ٹاﺅن اےڈمنسٹرےٹرز نے کی۔