صاحبزادہ فضل کریم حریت فکر کے مجاہد تھے، زندگی کا ہر لمحہ اسلام کیلئے وقف رکھا : سنی اتحاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں صاحبزادہ فضل کریم کی دینی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور نمازِ جمعہ کے بعد چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی ہزاروں مساجد میں صاحبزادہ فضل کریم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ اس سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری نے محافظ ٹاﺅن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم حریت ِ فکر کے مجاہد تھے۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام اور پاکستان کے لیے وقف رہا۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم نے اپنی جرا¿ت مندانہ جدوجہد سے اہل حق کو ولولہ¿ تازہ دیا۔