سبزہ زار، گھر میں بندر گھس جانے، شادباغ میں خوفناک سانپ نکلنے سے خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقہ میں ایک گھر میں بندر گھس جانے سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بندر کو قابو کر کے چڑیا گھر کے حوالے کر دیا ہے۔ گذشتہ روز زاہد کے گھر میں ایک بندر گھس آیا جس پر اہلخانہ نے چیخ و پکار شروع کر دی جس پر لوگوں نے گھروں کے دروازے بند کر لئے۔ بعدازاں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بندر کو قابو کر لیا اور بندر کو چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ شادباغ کے علاقہ میں ایک گھر میں خوفناک سانپ نکلنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ شیر شاہ روڈ کے رہائشی لوہے کے تاجر محمود بھٹی کے گھر میں اچانک خوفناک سانپ نکل آیا جس سے گھر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اہل علاقہ نے سانپ کو قابو کر کے ایک سپیرے کے حوالے کر دیا ہے۔