جماعة الدعوة نے زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے ماشکیل میں سروے شروع کر دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فا¶نڈیشن نے زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے ماشکیل اور گردونواح میں سروے کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرین میں پکی پکائی خوراک اور نقد رقوم بھی تقسیم کی جا رہی ہیں گھروں کی تعمیر کے حوالہ سے جماعة الدعوة کی جانب سے جمعہ کو ایک مشاورتی مجلس بلائی گئی جس میں شہر بھر کے تمام مکاتب فکر کے 50 علماءکرام، آئمہ مساجد اور دینی مدارس کے اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آئمہ مساجد اور علماءکرام میں نقد رقوم بھی تقسیم کیں۔