این اے 125 اور پی پی 155 کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں خواتین کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کے قومی حلقہ این اے 125 اور صوبائی حلقہ پی پی 155 کی ا نتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے پی پی 155 سے امیدوار پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد کی رہائش گاہ چونگی امرسدھو مین فیروز پور روڈ پر خواتین کی اہم میٹنگ آج صبح 11 بجے ہو گی۔ بیگم فرزانہ نصیر میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔ بیگم غزالہ سعد رفیق مہمان خصوصی ہونگی۔