این اے 125 ،راجپوت برادری کاپیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

لاہور (پ ر) حلقہ این اے 125 والٹن کینٹ یو سی 5 کے صدر شہزادہ محمد شکیل کی جانب سے پارٹی امیدوار چودھری محمد نوید، اشرف بھٹی اور پارٹی ورکروں کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام کیا جو کہ ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ پروگرام کی صدارت میاں محمد رمضان صدر پی پی 155 رانا امان اللہ اور رانا حاجی محمد انور نے کی اور راجپوت برادری کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوفی سرور، ملک شریف، رانا اختر مہربان، رانا طارق، صدیق ہاشمی، نور مغل، خدا بخش، رانا مختار، یاسر بھٹی، رانا عدیل بھی موجود تھے۔