اوکاڑہ: خاتون سے اجتماعی زیادتی 2 لڑکیوں کے اغوا پر ہائیکورٹ کا نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے اوکاڑہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور دو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اوکاڑہ کو متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور پولیس اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کے خاوند نے بتایا کہ 6 افراد نے اس کی بیوی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔