انتخابی نظام کے ذریعے تبدیلی کی بات کرنے والے خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور (پ ر) عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن تنہا نہیں، کرپشن کو تحفظ دینے میں طاقتور پہلوان بھی اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔ آرٹیکل 62 کو بدنام کرنے کیلئے ریٹرننگ آفیسرز کے ذریعے سکروٹنی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ وہ لندن سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ کرپٹ انتخابی نظام کے ذریعے تبدیلی کی بات کرنے والے خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں۔