انتخابات ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لیجانے کا ذریعہ ہیں: قمر الزمان بابر

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ 2013ءکا الیکشن تاریخی حیثیت کا حامل ہے اس مرتبہ قوم کا فیصلہ ملک میں ایک کامیاب سسٹم کی بنیاد بن سکتا ہے۔ قوم کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا یہ الیکشن پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب لیجانے کا ذریعہ ہے۔ قوم مخلص اور سچی قیادت کی تلاش میں ہے۔ جمہوری نظام میں عوام کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ جمہوریت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں۔ شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں امجد عبید، چودھری لئیق، وقار احمد، شیخ نور حسین، منظور حسین خالد، اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔