-ملک وقوم بدترین سیاسی انتشار اور بحران کا شکار ہے: مولانا سمیع الحق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے جمعیت کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔ جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالر¶ف فاروقی نے گزشتہ روز مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کے علاوہ جمعیت کے تنظیمی امور پر مشاورت کی اور چاروں صوبوں سے جمعیت کی نمائندگی کے ساتھ مرکزی عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کا اختیار جمعیت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مولانا سمیع الحق کو دیا تھا اس طرح آئندہ پانچ سال کیلئے جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلس عاملہ مکمل کرلی گئی ہے ۔فیصلے کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ میں مولاناسمیع الحق مرکزی امیرجبکہ مولانا بشیر شاہ، مولانا اسفندیار خان، مولانا مفتی حبیب درخواستی،مولانا حامد الحق حقانی، مولاناصادق الامین نائب امراءہوں گے۔ مولانا عبدالر¶ف فاروقی سیکرٹری جنرل، مولانا شاہ عبدالعزیز مجاہد، مولانا حافظ احمد علی،مولانا فہیم الحسن تھانوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہوں گے، مولانا یوسف شاہ سیکرٹری اطلاعات اورمولانا ڈاکٹر قاسم محمود معاون سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، مولانا میاں اجمل قادری اور مولانا پیر سیف الرحمان درخواستی جمعیت علماءاسلام (س)کے سرپرست ہوں گے۔ مولانا سمیع الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اورپاکستانی قوم اس وقت بدترین سیاسی انتشار اور بحران کا شکار ہے، ایسے حالات میں جمعیت علماءاسلام کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی شریعت کا نفاذ اس کی منزل ہے اوراس کے بغیر نہ ملک مستحکم ہوسکتا ہے اور نہ ہی قوم خوشحال ہوسکتی ہے۔