ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 150 ہو گئی

ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 150 ہو گئی

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ 7 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جن میں چار مریض راولپنڈی، دو مریض لاہور، ایک مریض فیصل آباد میں ہے۔