پنجاب حکومت کے 9 افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 9افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عبداللہ نیئر شیخ کو او ایس ڈی لگایا گیا ہے، طاہر امین کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ، اشرف کو ڈی ایم او نارووال، ڈاکٹر سیف اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ، ساجد ظفر گوندل کی خدمات نئی تقرری کیلئے کمشنر فیصل آباد ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ عتیق الرحمان کو رجسٹرار بورڈ آف ریونیو لگایا گیا ہے۔ آصف حسین شاہ سیکشن آفیسر محکمہ خوراک کو سب رجسٹرار فیصل آباد صدر، افضل حیات تارڑ کو سیکشن آفیسر محکمہ خوراک، آصف علی کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔