مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے: امیر حمزہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے: امیر حمزہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعةالدعوة پاکستان، تحریک آزادی جموں کشمیر اور مسلم کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر بار بار جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج کے مظالم آئے روز بڑھتے جارہے ہیں، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے۔ ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور اور مسلم کانفرنس کے رہنما مرزا صادق جرال نے اپنے ردعمل میں کیا۔