مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستن کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واپڈا ٹا¶ن‘ نیکسٹ سٹیپ کالج فیروز پور روڈ‘ پاکستان ریلوے بوائز ہائی سکول مغلپورہ‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مغلپورہ‘ شعور ایجوکیشنل کمپلیکس (سینئر) ہربنس پورہ‘ شعور ایجوکیشنل کمپلیکس (جونیئر) ہربنس پورہ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مومن پورہ کریم پارک کا وزٹ کیا۔ اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 872 تھی۔