لیاری گینگ وار: مرکزی ملزم امین بلیدی کراچی پولیس کے حوالے انٹیلی جینس شیئرنگ پر پکڑے گئے

لاہور (نامہ نگار) لوئر مال نے لیاری گینگ وار میں ملوث گرفتار ملزمان میں سے مرکزی ملزم امین بلیدی کو گذشتہ روز کراچی پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے پیر کے روز حساس ادارے کی ٹیم نے شاہراہ قائداعظم پر واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلا کے خاص آدمی امین بلیدی اور اس کے دو ساتھیوں جنید اور تنویر کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ یہ کراچی سے ملنے والی انٹیلی جینس معلومات پر گرفتار ہوئے۔