لاہور میں میٹرو بس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل اور معیار نے ترک انجینئرز کو بھی حیران کر دیا: میئر استنبول قادر توپباش

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گذشتہ روز ترکی میں مصروف ترین دن گزارا۔ استنبول و انقرہ میں پنجاب حکومت اور مختلف ترک کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقاریب میں شرکت کی۔ مئیر استنبول قادر توپباش نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور اس کے اعلیٰ معیار پر ترک انجینئرز بھی حیران ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی شب و روز کاوشوں کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔