فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں آپریشن تھیٹر کی تعمیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 18لاکھ روپے کی مالیت سے جیل ہسپتال کے لئے آپریشن تھیٹر بنا یا گیا ہے جس میں آپریشن تھیٹر کا مکمل سامان شامل ہے۔ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں ایک خصوصی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب چودھری عبدالوحید ارائیں، آئی جی جیل خانہ پنجاب میاں فاروق نذیر، چیئرمین فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن حافظ عبدالرﺅف، ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ڈویژن ملک مبشر ،سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اسد وڑائچ ، کوآرڈینیٹر مسلم میڈیکل مشن لاہور ڈاکٹر احمد رائے اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب عبد الوحید ارائیں نے کہا کہ ہم جیل خانہ جات کی طرف سے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے بہت ممنون ہیں جنہوں نے خطیر رقم کے ساتھ جیل ہسپتال کے لئے اتنی بڑی سہولت کا اہتمام کیا۔