شاہ عالم مارکیٹ: پلازے میں خوفناک آتشزدگی، 5 دکانوں میں کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

شاہ عالم مارکیٹ: پلازے میں خوفناک آتشزدگی، 5 دکانوں میں کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

لاہور (نامہ نگار) شاہ عالم مارکیٹ میں ایک پلازے میں خوفناک آتشزدگی سے پانچ دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا جبکہ علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ شاہ عالم مارکیٹ میں فوارہ چوک کے قریب ایک پلازہ میں گراو¿نڈ فلور پر چائنہ کے سامان کی دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی اس نے ملحقہ چار دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوفناک آتشزدگی کے باعث قریبی گھروں میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔ دکانوں کے مالک بھی وہاں پہنچ گئے اور اپنا نقصان ہوتا دیکھ کر پریشان و روتے رہے۔ ریسکیو ٹیموں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ علاوہ ازیں آتشزدگی کے واقعہ پر تاجروں نے لیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ لیسکو حکام کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔ علاوہ ازیں بھیکے والاموڑ کے قریب ایک پک اپ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پک اپ جل کر مکمل تباہ گئی۔