دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی پالیسی تضادات کا شکار ہے: مذہبی و سیاسی رہنما

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومتی پالیسی تضادات کا شکار ہے۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت کو طالبان کی شرائط پر مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، طالبان نے فوج پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کر کے مذاکرات کا دروازہ بند کر دیا ہے۔ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بیان سے طالبان کا ایجنڈا واضح ہو چکا۔ حاجی حنیف طیّب نے کہا کہ فوجی افسروں پر تازہ حملے سے ثابت ہو گیا ہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔