خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: گورنر پنجاب

خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: گورنر پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لےے مسئلہ کشمیر کاحل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی براد ری کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہےے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لےے بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں میر پور کے وکلاءکے چھ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پاکستان کسان بورڈ پنجاب کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گندم کی سپورٹ پرائس پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ زرعی ادویات ، کھاد اور زرعی آلات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔