بانڈڈ لیبر کے خلاف دن منایا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھٹہ اور دیگر مزدوروں نے بانڈڈ لیبر کے خلاف 25 واں یوم آزادی منایا۔ اس موقع پر مختلف ریلیاں کی گئیں اور تقاریب مقرر ہوئیں۔ لاہور میں بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ایمپرس روڈ پر ریلی نکالی گئی جبکہ بھٹہ مزدور تحریک کے کارکنوں نے بچوں کے ساتھ مظاہرہ کیا۔