اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے حکومت سنجیدہ کوششیں کرے: اعجاز چودھری

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہاہے کہ طالبان سے مذکرات کے حوالے سے اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کرے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو عالمی برادری کو باور کروانا چاہئے کہ پاکستان دہشت گردی کی اس جنگ کو ختم کر نا چاہتا ہے لہذا عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے لئے ملاعمر سے بھی مدد لینی چاہئے اوروہ قوتیں جو مذاکرات کے عمل کو سبوتاز کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔