ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ آج بھر پور انداز سے منائیگی
لاہور( این این آئی) ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’ دیوالی‘‘ آج جمعرات 19 اکتوبر کو بھر پور انداز سے منائے گی ۔ا س سلسلہ کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جہاں پر ہندو دھرم کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری کے لوگوں کے علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنماء شریک ہوں گے۔جہاں پر ہندو برادری دیوالی کے موقع پر دیے جلائیں گے ،پرشاد تقسیم کریں گے جبکہ خصوصی پوجا کی جائے گی ۔چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے دیوالی کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں ۔دیوالی کی تقریب شام 6بجے شروع ہو کر 10بجے رات اختتام پذیر ہو گی ۔