لاہور ‘لیڈی ایچی سن ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش
لاہور( این این آئی)لیڈی ایچی سن ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، خاتون اور اس کے پانچوں بچے بالکل صحتمند ہیں۔بتایاگیا ہے کہ منڈی فیض آباد کی رہائشی 25سالہ خاتون کومل شہزادی کو زچگی کیلئے لیڈی ایچی سن ہسپتال لایا گیا جہاں اس کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں تین بیٹے او ر دو بیٹیاں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور اس کے پانچویں بچے بالکل صحتمند ہیں۔