ایک تصویر ایک کہانی
افضل کافی عرصہ سے شوگر کا مریضہ ہے وہ تعلیم حاصل کررہا تھا اپنی شوگر سے لاعلم تھا جس کے بعد اس کے مرض نے شدت اختیار کرلی‘ جس سے اس کی ٹانگیں زخمی ہوگئیں اور اسے اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہونا پڑا۔ چند سال قبل پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 7فیصد تھی جو اب 26فیصد ہوگئی ہے۔ عوام اور حکومت کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ معمول زندگی تبدیل کرکے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ افضل اب شوگر کے ساتھ بلڈ پریشر کا بھی مریض بن چکا ہے جس سے اس کی آنکھیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔(فوٹو: عابد حسین)