شریف خاندان نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے: حامدرضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک بچانے کے لئے عدلیہ اور فوج مل کر بڑا فیصلہ کریں۔ سیاست میں بھل صفائی ضروری ہو چکی ہے، مریم نواز کا میڈیا سیل پاک فوج کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ شریف خاندان نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے۔ حکومت نے ملک کو درپیش سنگین خطرات سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ رائیونڈ میں خاتون کے سڑک پر بچہ جنم دینے سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے۔ آئندہ الیکشن کرپشن کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان لڑا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک گیر ’’عدلیہ و فوج زندہ باد مہم‘‘ کے آغاز پر جامعہ رضویہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔