حکومت کا منی بجٹ غربت نہیں‘ غریب مکائو کے مترادف ہے: تحریک انصاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحر یک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ موجودہ منی بجٹ ملک میں غر بت نہیں غر یب مکائو کے مترادف ہیں۔ اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ این اے 127 انشاء اللہ پی ٹی آئی کاقلعہ ثابت ہو گا ، 22اکتوبر کو حلقے میں عظیم شان ورکرز کنو نشن منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ملک سے غر یب مکائو پا لیسی پر گامز ن ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے دور حکومت میں کرپشن میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے ۔ فرخ جاوید مون نے رائے ونڈ کے ٹی ایچ کیوہسپتال کے باہرخاتون کے سڑک پربچی کوجنم دینے کے واقعے کو حکومتی نااہلی قرار دیا۔