حکومت پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ایک اور آسامی پیدا کرلی
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ایدیشنل چیف سیکرٹری کی ایک او ر اسامی پیدا کر دی اس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور اب ایڈیشنل چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی اسامی پیدا کی گئی ہے محمد مشتاق احمد گریڈ 22 میں ترقی دے کر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لگا دیا گیا۔ اس سے قبل شمائل احمد خواجہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا وفاقی حکومت نے تبادلہ کر دیا تھا لیکن انہوں نے چارج ابھی تک نہیں چھوڑا ہے ۔ اس کے علاوہ احسان بھٹہ کو سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کیاگیا ہے۔