”وزیراعلیٰ نے پیغام دیدیا، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں“

لاہور (پ ر) یو سی 84 کے سابق ناظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نذیر سواتی کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں شعیب خان نیازی، عثمان تنویر بٹ، رانا لیاقت، شیخ عظیم اور چودھری شکیل احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے انصاف پر مبنی فیصلے کو زبردست سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے قانونی اداروں اور ملک کے تمام طبقوں کو صاف الفاظ میں یہ پیغام دیا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، جس نے جرم کیا ہو چاہے وہ میرا کتنا بھی قریبی رشتہ دار ہو اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا، اس سلسلے میں خوانی رشتہ داریاں بھی قربان ہوں تو میں دریغ نہیں کروں گا۔