”نوعمر خطا کاروں کیلئے جیلوں کی بجائے اصلاحی ادارے بنائے جائیں“

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ میر نے کہا کہ نوعمر خطاکاروں کیلئے جیلوں کی بجائے اصلاحی ادارے قائم کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے حقوق کی تنظیم سپارک کے زیر اہتمام گروپ ڈسکشن کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ بچوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کردار ادا کرے۔ زاہد عزیر نے کہا کہ حقوق اطفال کی خلاف ورزےوں کی نگرانی کے لیے مرکزی کمےشن کا قےام عمل میں لایاجائے۔