”مالبس“ نے ریڈی گارمنٹس کی دنیا میں نیا انداز متعارف کرا دیا

 ”مالبس“ نے ریڈی گارمنٹس کی دنیا میں نیا انداز متعارف کرا دیا

لاہور (خبر نگار+ لیڈی رپورٹر) ریڈیمیڈ گارمنٹس کی دنیا میں ایک نیا انداز متعارف کرانے کیلئے فورٹریس سٹیڈیم میں آج ”مالبس“ کی پہلی دکان کا افتتاح ہوگا مالیس نے خوبصورت ڈیزائن کی پوشاکوں کی نمائش لاہور کے فائیو  سٹار ہوٹل میں کی تھی جس میں خواتین نے مالیس کی ڈیزائن کردہ پوشاکوں کو بیحد پسند کیا۔ مالیس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نوشین اشرف نے ”نوائے وقت“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کپڑوں کی خریداری کیلئے دبئی اور یورپ نہیں جانا پڑے گا بلکہ صرف مالیس کی شاپ تک آنا ہوگا۔ جہاں انہیں دبئی اور یورپ کے معیار کے پسندیدہ کپڑے دستیاب ہوں گے۔