”لگتا ہے گورنر پنجاب مشرقی اور اخلاقی اقدار سے واقف نہیں“

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا کہ لگتا ہے گورنرپنجاب مشرقی اوراخلاقی اقدار سے نابلدہیں،ہمارے معاشرے میں دشمن کی بیٹی کیلئے بھی اس قسم کی زبان استعمال نہیں کی جاتی جس قسم کااشتعال انگیز بیان گورنرپنجاب نے دیا، وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کی صاحبزادی کے حوالے سے گورنرپنجاب کے حالیہ بیان نے کروڑوں بیٹیوں کاسرشرم سے جھکادیا، پیپلزپارٹی والے سیاست کی عداوت سیاست تک محدود رکھیں، یوں ذاتیات پرحملے نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ڈکشنری میں کوئی طاقتوریاکمزورقانون سے ماورا نہیں، میاں شہبازشریف کے داماد کا رضاکارانہ طورپرپولیس کوگرفتاری دیناپنجاب میںقانون کی حکمرانی کاآئینہ دارہے۔