”اتفاق گروپ“ کو مضبوط بنانا پنجاب حکومت کا ایجنڈا ہے: فائزہ ملک

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماوممبرقومی اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ تخت اسلام آبادکادھڑن تختہ ہونے کاوقت آگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے صرف چندبرسوں میں ضیاءالحق مرحوم کاپیپلزپارٹی کوتوڑنے کا خواب شرمندہ تعبیرکردیا ۔حکمرانوں، وزیروں اورمشیروں کی تجوریاں بھرگئیں مگرپیپلزپارٹی کاووٹ بنک جوذوالفقارعلی بھٹو نے بنایا تھاوہ خالی ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کانام تبدیل کرکے این آراوپارٹی رکھ دیا جائے کیونکہ اب اس میں جیالے نہیں بلکہ اب یہ صرف این آراوزدگان کی پارٹی ہے اوروفاق میں تمام اہم سرکاری عہدے بھی ان این آراوزدگان کے قبضے میں ہیں۔