گستاخانہ فلم پر انسانی حقوق کے ٹھیکیدار گونگے شیطان بنے ہوئے ہیں: قاری ثناءاللہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) گستاخانہ فلم پر یو این او کی خاموشی قابل مذمت اور قابل نفرت ہے انسانی حقوق کے ٹھیکیدار بھی گونگے شیطان بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا قاری ثناءاللہ، قاری امجد سعید، پروفیسر ابوبکر چودھری، محمد افضل خان، حافظ محمود اشرف، قاری حنیف سومرو، مولانا امجد سعید، حافظ عبدالواجد نے تحفظ ناموس رسالت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ قاری ثناءاللہ نے کہا کہ پوپ پال کا فرض بنتا ہے کہ وہ خاموش نہ بیھٹیں بلکہ اس مسئلے کی حساسیت کو محسوس کریں۔