گرانفروشی پر 58 دکانداروں کے چالان، 3 کے خلاف مقدمات

لاہور(خبرنگار) پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس نے شہر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کرےک ڈاﺅن کے دوران 272 دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب 58 دکانداروں کے چالان کئے اور انہیں54,200 روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ 3 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔