کمشنر لاہور نے قادریہ مسجد کی تعمیر کا مسئلہ مشاورت سے حل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور جواد رفیق ملک نے قادریہ مسجد فیروز پور روڈ کی تعمیر کے مسئلے کو مقامی افراد کی مشاورت اور رضا مندی سے حل کرنے کی ہدایات دے دیں ۔یہ ہدایات انہوں نے چونگی امر سدھو میں واقع قادریہ مسجد کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کیں ۔ممبر صوبائی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹا¶ن آمنہ منیر ، اے ڈی سی ایل نادر چٹھہ ، محکمہ اوقاف ، محکمہ تعمیرات ، ٹاون انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران بھی معائنہ کے دوران وہاں موجود تھے ۔